شمالی وزیرستان میں دہشتگرد افغانستان سے متصل علاقے میں مزاحمت کررہے ہیں ترجمان پاک فوج

دہشت گردی سے متعلق پاکستان کا موقف واضح ہے ko کوئی اچھا یا برا نہیں تمام طالبان دہشت گرد ہیں،

دنیا بھر میں کہیں بھی 100 فیصد تحفظ کی ضمانت نہیں دی جا سکتی، میجر جنرل عاصم باجوہ فوٹو؛ فائل

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کہتے ہیں کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج افغان سرحد سے ملحقہ علاقے میں دہشتگتردوں کی مزاحمت کاسامنا ہے۔


امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متعلق پاکستان کا موقف واضح اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ کوئی اچھا یا برا نہیں تمام طالبان دہشتگرد ہیں، دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری ہے۔ اور عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کاساتھ دے۔ شمالی وزیرستان کا بیشتر علاقہ آپریشن کے ذریعے کلیئر کرا لیا گیا ہے تاہم افغان سرحد کے قریب چھوٹے سے علاقے میں دہشت گردوں کی مزاحمت کا سامنا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں دنیا بھر میں کہیں بھی 100 فیصد تحفظ کی ضمانت نہیں دی جا سکتی جس کی مثال پیرس میں ہونے والے واقعہ ہے، اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد کبھی بھی اور کہیں بھی اور کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان تعلقات پہلے ہی بہتر تھے تاہم سانحہ پشاور کے بعد اس میں مزید بہتری آئی ہے۔
Load Next Story