سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کراچی میں بوندا باندی

سندھ اور بلوچستان کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوااور گلگت بلتستان میں بھی بارشیں اور برفباری ہوگی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 20, 2015
بارشوں اور برفباری کا سلسلہ آئندہ 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے فوٹو: فائل

ملک میں بارشوں اور برفباری کا سبب بننے والے سسٹم کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہورہی ہے۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر، پنجگور، تربت اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گزشتہ رات سے موسلادھار بارش جاری ہے،جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ کئی مقامات پر مسافر گاڑیاں پھنس گئی ہیں اس کے علاوہ نیل نٹ ندی میں طغیانی کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں کا کراچی سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔ بلوچستان میں داخل ہونےوالے بادلوں نے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر ساحلی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پورے ملک تک پھیل جائے گا۔ بدھ اور جمعرات کے روز اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ اور لاہور جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، پشین اور قلعہ سیف اللہ جبکہ خیبر پختونخوا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جمعے تک بارش اور برفباری ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں