پٹرول بحران سازش ہے تو یہ سازش کرنے والے ن لیگ میں موجود ہیں عمران خان

پنجاب میں پیٹرول بحران پیدا کرکے جو کیا جارہا ہے اس سے چند خاندان امیر سے امیر تر ہوجائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک January 20, 2015
بجلی پر ساچارج بڑھادیا گیا ہے جو اصل میں جگا ٹیکس ہے، عمران خان۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

PARIS:

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیٹرول بحران پیدا کرکے جو کیا جارہا ہے اس سے چند خاندان امیر سے امیر تر ہوجائیں گے اور اگر یہ سازش ہے تو اس کے کرنے والے نون لیگ میں ہی موجود ہیں۔


بنی گالہ اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ دھرنا نہیں ورنہ حکومت پیٹرول بحران کا ذمہ دار دھرنے کو قرار دے دیتی اور اگر اسے سازش قرار دیا جارہا ہے تو یہ حکمران جماعت کے اندر سے ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں جس کی وجہ سے ناقص طرزحکمرانی اور آئے روز نئے بحران سامنے آرہے ہیں کراچی میں جس طرح زبردستی بھتہ لیا جاتا ہے اس طرح حکومت ٹیکسز کے نام پر عوام سے بھتہ وصول کررہی ہے اور بجلی پر ساچارج بڑھادیا گیا ہے جو اصل میں جگا ٹیکس ہے۔


چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹرز خود سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے ووٹ ڈالے جبکہ تمام جماعتوں نے بھی کہا کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی پھر حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا رہی اور اسے کس چیز کا خوف ہے جب کہ جو حلقہ کھل رہا ہے اس میں 30 سے 50 ہزار ووٹ بوگس نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی الیکشن سے بہتر ہے کہ الیکشن ہی نہ کرائے جائیں اور اگر ایسے انتخابات آئندہ بھی ہوئے تو عوام کا اعتماد انتخابات سے اٹھ جائےگا، قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 124 تحریک انصاف کا نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کا ہے اسے ہی کھول کر دیکھ لیں سب سامنے آجائے گا۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگردھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو وزیراعظم کے لئے حکومت چلانا بہت مشکل ہوجائے گا۔


سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کئے جانے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس 20 ارب تو نہیں لیکن افتخار چوہدری کے خلاف کیس لڑوں گا اور مجھے اس چیز کا علم ہے کہ سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے ارسلان افتخار رات و رات کس طرح امیر ہوئے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں