ورلڈ کپ سے چھٹی سابق کرکٹرز دھونی کے پیچھے پڑگئے

ناکامی پر کوئی شرمندگی نہیں، 5 میں سے 4 میچزجیتنے کے باوجود باہر ہوئے، بھارتی قائد


Sports Desk October 04, 2012
ناکامی پر کوئی شرمندگی نہیں، 5 میں سے 4 میچزجیتنے کے باوجود باہر ہوئے، بھارتی قائد فوٹو : اے ایف پی

ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں لگاتار تیسری مرتبہ سپرایٹ سے باہر ہونے سابق بھارتی کرکٹرز کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے پیچھے پڑ گئے۔

مگر انھوں نے تمامتر تنقید کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے کہاکہ سیمی فائنل میں رسائی میں ناکامی کے باوجود وطن واپسی پر ہمارے سرفخر سے بلند رہیں گے ، واضح رہے کہ بھارتی ٹیم پانچ میں سے 4 میچز جیتنے کے باوجود فائنل فور میں شامل نہیں ہوپائی، اس کے برعکس ویسٹ انڈین سائیڈ محض ایک فتح اور ٹائی میچ میں سپر اوور پر جیت کی بدولت ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئی،دھونی نے کہاکہ ہماری پرفارمنس اطمینان بخش رہی۔

لہذا شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ٹورنامنٹ میں ہم صرف ایک میچ ہارے لیکن وہ بدترین شکست رہی، انھوں نے آسٹریلیا کیخلاف 9وکٹ کی شکست کے حوالے سے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بارش کا بولرز کی کارکردگی پر کیا اثر پڑتا ہے، خصوصاً اسپنرز اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، ہمیں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکامی کی وجوہات کا تعین کرنا چاہیے، انھوں نے شکست کا تعلق آئی پی ایل سے جوڑنے کو غلط قرار دیا، دھونی نے کہا کہ انٹرنیشنل سائیڈز کا بولنگ اٹیک ڈومیسٹک لیگ کی ٹیموں سے قدرے مختلف ہوتا ہے۔

دریں اثنا بھارتی میڈیا نے بھی دھونی کے بطور کپتان فیصلوں پر شدید تنقید کی، ایک اخبار نے لکھا کہ جس وکٹ پر پاکستان کے چار اسپنرز کامیاب رہے اسی میدان پر دھونی نے ہربھجن کو کیوں نہیں کھلایا حالانکہ پروٹیز اسپنرز کا سامنا کرنے میں اچھے شمارنہیں کیے جاتے، سابق کرکٹرز انیل کمبلے، چیتن چوہان، دلیپ وینگسارکر اور اجیت واڈیکر نے بھی دھونی کے فیصلوں پر تنقید کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں