فلم کی ہدایت کاری میرے بس کی بات نہیں امیتابھ بچن

میں اداکاری کا تو وسیع تجربہ رکھتا ہوں لیکن مجھے ہدایت کاری کی سمجھ نہیں ہے، بگ بی


ویب ڈیسک January 20, 2015
کیمرے کے آگے کرنے کے لئے آپ کے پاس بہت کچھ ہوتا ہے لیکن کیمرے کے پیچھے چیزیں مشکل ہوتی ہیں، امیتابھ بچن فوٹو: فائل

KARACHI: فلمی دنیا میں عام طور پر یہ تصور پایا جاتا ہے کہ ایک کامیاب اداکار ایک کامیاب ہدایت کار بھی بن سکتا ہے لیکن بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن خود کو ہدایت کاری کے لئے موزوں نہیں سمجھتے۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو کے دوران امیتابھ بچن نے کہا کہ میں اداکاری کا تو وسیع تجربہ رکھتا ہوں لیکن مجھے ہدایت کاری کی سمجھ نہیں ہے اور مجھے واقعی نہیں معلوم کہ ایک منظر کو کیسے فلمایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمرے کے آگے کرنے کے لئے آپ کے پاس بہت کچھ ہوتا ہے اور ہدایات دینے کے لئے ہدایت کار بھی ہوتے ہیں لیکن کیمرے کے پیچھے چیزیں مشکل ہوتی ہیں جنہیں ایک ماہر ہدایت کار ہی صحیح طریقے سے انجام دے سکتا ہے اس لئے میں خود کو اس شعبے کے لئے موزوں نہیں سمجھتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں