سانحہ پشاور کے معصوم شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وزیر اعظم نواز شریف

دہشت گرد کے خلاف کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے سانحہ پشاور کے شہدا کے چہرے سامنے لاتا ہوں، وزیر اعظم


ویب ڈیسک January 20, 2015
دہشت گردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کریں گے اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، وزیر اعظم نواز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے جاری ہے اور اب تک اس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

شہدا پشاور کے چہلم پر والدین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف خاطر خواہ کامیابی حاصل کرچکے ہیں، دہشت گردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کریں گے اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے سانحہ پشاور کے شہدا کے چہرے سامنے لاتا ہوں، دہشت گردوں کو ملک کے کسی کونے میں جائے پناہ نہیں دیں گے اور معصوم شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شہید ہونے والے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کا چہلم آج سرکاری سطح پر منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں