ورلڈ کپ اسکواڈ میں جنید خان کی جگہ بلاول بھٹی کو شامل کرنے کا امکان

جنید خان آئندہ چند روز میں فٹنس حاصل نہ کرسکے تو بلاول بھٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنیں گے

جنید خان فٹ ہو گئے تو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا جائے گا ، پی سی بی فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انجری میں مبتلا جنید خان کی جگہ آل راؤنڈر بلاول بھٹی کو شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جنید خان اب تک اپنی انجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے ان کا نام ورلڈ کپ سے قبل دورہ نیوزی لینڈ کے لئے جانے والے اسکواڈ سے نکال دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ اب بلاول بھٹی جائیں گے۔ بورڈ حکام آئندہ چند دنوں میں جنید خان کی فٹنس دیکھنے کے بعد ورلڈ کپ میں ان کی شمولیت سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ میگا ایونٹ سے ڈراپ ہونے کی صورت میں بلاول بھٹی ان کی جگہ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

واضح رہے کہ جنید خان ورلڈ کپ کے لئے روانگی سے قبل پریکٹس کیمپ کے دوران ان فٹ ہوگئے تھے۔
Load Next Story