راولپنڈی میں دہشتگرد نے پکڑے جانے کے ڈر سے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

خودکش حملہ آور کی عمر 20 سے 25 سال تھی، آر پی او راولپنڈی


ویب ڈیسک January 20, 2015
حملہ آور شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتا تھا، آر پی او راولپنڈی فوٹو: ایکسپریس نیوز

واہ گارڈن میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دہشت گرد نے خود کو بارودی مواد سے اڑالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے نواحی علاقے واہ گارڈن میں واقع چیک پوسٹ پر پولیس نے پشاور سے آنے والی مسافر بس کی تلاشی کے دوران ایک شخص کو مشکوک سمجھتے ہوئے بس سے نیچے اترنے کا حکم دیا، ملزم نے اترتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے اس کا تعاقب کیا تو بچنے کا کوئی راستہ نہ پاکر اس نے خود کو اڑادیا۔

آر پی او راولپنڈی عمر اختر حیات لالیکا کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی عمر 20 سے 25 سال تھی۔ دھماکے میں مسافر اور پولیس اہل کار ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہے۔ حملہ آور کی لاش اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں