پاکستان کا فرانسیسی جریدے میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر شدید احتجاج

توہین آمیز خاکے قوموں اور تہذیبوں کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے، ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم


ویب ڈیسک January 20, 2015
توہین آمیز خاکوں کے حوالے سے سیکریٹری خارجہ او آئی سی کو خط لکھ رہے ہیں ،ترجمان دفترخارجہ فوٹو: فائل

پاکستان نے فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی حرکتیں قوموں اور تہذیبوں کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ توہین آمیز خاکے قوموں اور تہذیبوں کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے حالانکہ اس وقت لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ اپنے ہی ملک میں تنہا کرنے کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ توہین آمیز خاکوں کے حوالے سے سیکریٹری خارجہ او آئی سی کو خط لکھ رہے ہیں جس میں فرانسیسی جریدے کے خلاف قانونی کارروائی اور معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس معاملے پر مسلم امہ کو متفقہ طور پر لائحہ عمل اختیار کرنے کا کہا جائے گا۔

واضح رہے کہ فرانسیسی جریدے ''چارلی ہیبڈو'' نے اپنے کور پیج پر توہین آمیز خاکے جاری کئے تھے جس کے بعد پاکستان سمیت بیشتر اسلامی ممالک میں فرانسیسی میگزین کے خلاف مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں