ایکسپریس نیوزکی خبرپرسانحہ پشاورکے زخمی طالب علم کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

وزیراعظم نواز شریف نے ایکسپریس نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے پمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ قائم کرنے کی ہدایت کی۔


ویب ڈیسک January 20, 2015
پشاور کے سرکاری اسپتال میں علاج کے باوجود زخمی طالبعلم احمد نواز صحت یاب نہ ہوسکا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیراعظم نواز شریف نے ایکسپریس نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نواز کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔


ایکسپریس نیوز نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے زخمی طالب علم احمد نواز کا علاج نہ ہونے سے متعلق خبر نشر کی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے فوری طورپر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے پمز اسپتال میں احمد نواز کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ اگر احمد نواز کو علاج کے لئے بیرون ملک بھی لے جانا پڑے تو اس حوالے سے بھی تمام وسائل فراہم کئے جائیں۔


واضح رہے کہ زخمی طالب علم گزشتہ ماہ 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بنا تھا جس کا علاج پشاور کے سرکاری اسپتال میں کیا جارہا تھا تاہم طویل علاج کے بعد بھی وہ صحت یاب نہ ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں