پٹرول بحران کے ذمہ دار وزیراعظم نوازشریف ہیں سید خورشید شاہ

پٹرول بحران کی تحقیقات سپریم کورٹ سے کرائی جائیں، قائد حزب اختلاف کا مطالبہ

حکومت نے بحران پر آنکھیں بند کررکھی ہیں لیکن ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے، خورشید شاہ، فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم تمام معاملات خود دیکھتے ہیں اس لیے پٹرول بحران کے ذمہ دار بھی وہی ہیں جبکہ بحران کی تحقیقات سپریم کورٹ سے کرائی جائیں۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ پٹرول بحران پر اسمبلی کو آگاہ کیا لیکن وہاں وزرا موجود نہیں تھے، حکومت نے بحران پر آنکھیں بند کررکھی ہیں لیکن ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے اور حکومت کو اس کی غلطیوں سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول بحران کی تحقیقات سپریم کورٹ سے کرائی جائیں جبکہ وزیراعظم تمام معاملات خود دیکھتے ہیں اس لیے تمام صورتحال کے ذمہ دار بھی وہی ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایک سال میں گردشی قرضے 350 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، حکومتی اداروں نے پی ایس او کے 250 ارب روپے دینا ہیں جبکہ پی ایس او کے پاس 2 دن کا بھی تیل نہیں ہے۔
Load Next Story