ورلڈکپ کے بعد بھی رواں ماہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ نان اسٹاپ جاری رہے گی

ورلڈ کپ کے اتوار کو اختتام کے باوجود رواں ماہ کے آخر تک ٹوئنٹی 20 کرکٹ نان اسٹاپ جاری رہے گی۔


Sports Desk October 04, 2012
ورلڈ کپ کے اتوار کو اختتام کے باوجود رواں ماہ کے آخر تک ٹوئنٹی 20 کرکٹ نان اسٹاپ جاری رہے گی۔ فوٹو: ببلیسیٹی

ورلڈ کپ کے اتوار کو اختتام کے باوجود رواں ماہ کے آخر تک ٹوئنٹی 20 کرکٹ نان اسٹاپ جاری رہے گی۔

سری لنکا میں فائنل کے صرف 48 گھنٹوں بعد جنوبی افریقہ میں چیمپئنز لیگ کا آغاز ہوجائے گا جو اگلے ڈھائی ہفتوں تک جاری رہے گی۔ 8 ستمبر سے مسلسل ٹوئنٹی 20 کرکٹ ہی کھیلی جارہی ہے۔

اس دوران جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے تین میچز، نیوزی لینڈ اور بھارت کے دو مقابلے (ایک بارش کی نذر ہوا) پھر وارم اپ مقابلے اور اس کے بعد ابھی تک جاری ورلڈ کپ میچز شامل ہیں، 8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک 43 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے جاچکے ہوںگے جبکہ اکتوبر کے اختتام تک ان کی تعداد 72 ہوچکی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔