اے کرکٹ مندیپ اور اشوک کی سنچریاں

بھارت اے نے دوسرے غیر آفیشل ٹیم میں نیوزی لینڈ اے کیخلاف 4وکٹ پر 433 رنزبنالیے۔


Sports Desk October 04, 2012
مندیپ 169 اور منیریا 164 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں، فوٹو: فائل

مندیپ سنگھ اور اشوک منیریا کی ناقابل شکست سنچریوں سے تقویت پاکر بھارت اے نے دوسرے غیر آفیشل ٹیم میں نیوزی لینڈ اے کیخلاف 4وکٹ پر 433 رنزبنالیے۔

دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 294 رنز جوڑے، مندیپ 169 اور منیریا 164 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں، اوپنرز ابھنیو مکنڈ12 اور انمکڈ چند7 رنز بناکر آئوٹ ہوئے،31 پر دو وکٹیں گرنے کے بعد انسٹوپ مجمدار نے91 گیندوں پر56 رنز بناکرمہمان ٹیم کے مجموعے کو تہرے ہندے میں داخل کیا، سوریا کمار 9 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ برینٹ آرنیل نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔