شہزادہ مسعود غیرمعینہ مدت کے لیے افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مقرر

شہزادہ مسعود کو غیرمعینہ مدت کیلیے افغانستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔


Sports Desk October 04, 2012
شہزادہ مسعود کو غیرمعینہ مدت کیلیے افغانستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ فوٹو: آئی سی سی

افغان صدر کے مشیر برائے قبائلی امور شہزادہ مسعود کو غیرمعینہ مدت کیلیے افغانستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

انھوں نے یہ عہدہ وزیرخزانہ عمر زاخیل وال کی جگہ سنبھالا جنھوں نے گذشتہ دنوں وزارتی امور میں مصروفیت کے پیش نظر استعفیٰ دے دیا تھا۔ مسعود نے کہاکہ ہمیں جلد آئی سی سی ایسوسی ایٹ ٹیم کی حیثیت ملنے کی توقع ہے، یہ ہمارے لیے خاصی خوش آئند پیشرفت ہوگی، میں یقین دلاتا ہوں کہ اپنے ساتھیوں سے اچھے رویے کی بنا پر اتحاد قائم کرکے افغان کرکٹ میں بہتری لائوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔