گلگت میں چھوٹے ڈیمز سے 8 ہزار میگاواٹ بجلی کی گنجائش

2ماہ میں حتمی رپورٹ تیارکی جائے، سیکریٹری امور کشمیرکی ہائیڈروالیکٹرک بورڈ کو ہدایت


Wajid Hameed January 21, 2015
2ماہ میں حتمی رپورٹ تیارکی جائے، سیکریٹری امور کشمیرکی ہائیڈروالیکٹرک بورڈ کو ہدایت۔ فوٹو: فائل

گلگت بلتستان ہائیڈرو الیکٹرک بورڈ نے وفاقی وزارت امور کشمیر کورپورٹ پیش کی ہے کہ گلگت بلتستان میں160 مقامات پر چھوٹے ڈیمز سے8ہزار میگاوٹ بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔

دو سال قبل قائم کیے جانیوالے ہائیڈرو الیکٹرک بورڈکو مقامی طور پر پانی سے بجلی حاصل کرنے کیلیے منصوبوں کی نشاندہی اورفزیبلٹی کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ سیکرٹری امور کشمیر شاہد اﷲ بیگ کی زیرصدارت اجلاس میں بورڈ کوہدایت کی گئی ہے کہ ان منصوبوں سے متعلق دوماہ میں حتمی رپورٹ تیار کی جائے تاکہ ان فنڈنگ کا بندوبست کیاجاسکے اور یہ فیصلہ کیا جائے کہ ترجیحی طور پر کونسے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں