رینکنگ اسنوکر شاہد کا سنچری بریک

اسنوکرکپ چیمپئن شپ میںمحمدسجاد،شہرام چنگیزی،محمدجاوید،سہیل شہزاد،عمیرعالم اورشاہدآفتاب بھی کوارٹرفائنلزمیں پہنچ گئے۔


Sports Reporter October 04, 2012
اسنوکرکپ چیمپئن شپ میںمحمدسجاد،شہرام چنگیزی،محمدجاوید،سہیل شہزاد،عمیرعالم اورشاہدآفتاب بھی کوارٹرفائنلزمیں پہنچ گئے۔ فوٹو: ایکسپریس

چوتھی رینکنگ اسنوکر کپ چیمپئن شپ میں محمد سجاد، شہرام چنگیزی، محمد جاوید، سہیل شہزاد، عمیر عالم اور شاہد آفتاب بھی کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئے۔

شاہد آفتاب نے ابو صائم کے خلاف 133 کا سب سے بڑا بریک کھیلا۔ آخری گروپ میچ میں محمد آصف نے شرجیل محمود کو 4-2، سہیل شہزاد نے اسجد اقبال کو 4-3، محمد سجاد نے سلطان محمد اور شہرام چنگیزی نے خرم آغا کو 4-1، عمیر عالم نے عبدالستار اور محمد افضل نے محمد ماجد کو 4-3۔

شاہد آفتاب نے ابوصائم کو 4-0، محمد جاوید نے محمد یوسف کو 4-2، محمد عمران نے بلاول آغا کو 4-0، وشن گر نے محمد اشتیاق کو 4-2، عمران شہزاد نے محمد بلال کو 4-0اور محمد نذیر نے نوین پروانی کو 4-3 سے شکست دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔