پی سی بی نے محمد حفیظ کے بولنگ ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی سے درخواست کردی

محمد حفیظ کا بائیو مکینکس ٹیسٹ 5 یا 6 فروری کو برسبین میں کئے جانے کا امکان ہے۔


ویب ڈیسک January 21, 2015
محمد حفیظ بائیو مکینکس ٹیسٹ میں کلئیر ہونے کی صورت میں ورلڈ کپ میچز میں بولنگ کرا سکیں گے،ذرائع۔ فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشکوک ایکشن کے شکار آل راؤنڈر محمد حفیظ کے آفیشل ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی کو درخواست بھیج دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی نے محمد حفیظ کے بائیو مکینکس ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی کو درخواست بھیج دی جبکہ درخواست میں کہاگیا ہے کہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل محمد حفیظ کا ٹیسٹ برسبین میں کرایا جائے۔آئی سی سی کے قوانین کے عتاب میں آنے والے محمد حفیظ کا ٹیسٹ 5 یا 6 فروری کو کرائے جانے کا امکان ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ بائیو مکینکس ٹیسٹ میں کلئیر ہونے کی صورت میں ورلڈ کپ میچز میں بولنگ کرا سکیں گے۔


واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا تاہم بھارت کے شہر چنائی میں محمد حفیظ نے غیر رسمی بولنگ ٹیسٹ کرایا تھا جس میں ان کے بولنگ ایکشن میں معمولی فرق رپورٹ ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں