پی آئی اے کے دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے جبکہ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے متعلقہ افسر کو برطرف کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا تربت سے آنے والا طیارہ ٹیک آف کرنے والے طیارے کے انتہائی قریب آگیا اور معجزانہ طور پر دونوں طیارے آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ٹیک آف اور لینڈ کرنے والے اے ٹی آر طیاروں کے درمیان ایک ہزار فٹ سے بھی کم فاصلہ رہ گیا تھا جو کہ مقررہ حد سے کم تھا جس پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے غفلت برتنے پر متعلقہ افسر کو برطرف کردیا۔