کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے 2 طیارے فضا میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

پی آئی اے کا تربت سے آنے والاطیارہ ٹیک آف کرنے والےطیارے کےانتہائی قریب آگیا جومعجزانہ طور پر حادثے سے بچ گیا۔


ویب ڈیسک January 21, 2015
ڈی جی سول ایوی ایشن نے غفلت برتنے پر متعلقہ افسر کو برطرف کردیا۔ فوٹو:فائل

پی آئی اے کے دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے جبکہ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے متعلقہ افسر کو برطرف کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا تربت سے آنے والا طیارہ ٹیک آف کرنے والے طیارے کے انتہائی قریب آگیا اور معجزانہ طور پر دونوں طیارے آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ٹیک آف اور لینڈ کرنے والے اے ٹی آر طیاروں کے درمیان ایک ہزار فٹ سے بھی کم فاصلہ رہ گیا تھا جو کہ مقررہ حد سے کم تھا جس پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے غفلت برتنے پر متعلقہ افسر کو برطرف کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |