سپر ہائی وے پر تیز رفتار بس الٹ گئی3افراد جاں بحق

ایک درجن زخمی،بس کراچی سے پنجاب جا رہی تھی، حادثہ اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا


Numainda Express October 04, 2012
فوٹو: فائل

لونی کوٹ تھانے کی حدود سپر ہائی وے، علی شورو ہوٹل کے قریب کراچی سے پنجاب جانے والی تیز رفتار بس اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک متوفی کی لاش کئی گھنٹے تک بس میں پھنسی رہی۔ موٹر وے پولیس اور لونی کوٹ پولیس نے بس کو ٹرک کے ساتھ ٹوچینگ کر کے لاشیں نکا لیں۔ رات گئے تک لاشوں کی شناخت نہیں ہوئی تھی۔

تاہم لاشوں اور زخمیوں کو ایدھی رضا کاروں نے ایل ایم یو جامشورو اور بعدازاں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں