لیاری گینگ وارکے 3 اہم ملزمان حویلیاں سے گرفتار سی آئی ڈی

ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث اور کئی اہم مقدمات میں مطلوب تھے، سی آئی ڈی حکام


ویب ڈیسک January 21, 2015
ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، سی آئی ڈی، فوٹو:فائل

سی آئی ڈی پولیس نے لیاری گینگ وار کے 3 اہم ملزمان کو حویلیاں سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق سی آئی ڈی پولیس نے لیاری گینگ وار کے 3 اہم گینگسٹرز کو حویلیاں سے گرفتار کرلیا ہے۔ سی آئی ڈی حکام کے مطابق ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو کئی اہم مقدمات میں مطلوب تھے جب کہ ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔