بھارت کی اشتعال انگیزی پاکستان سے متعلق اُس کے مذموم مقاصد کو ظاہر کرتی ہے سرتاج عزیز

سیکریٹری سطح کے مذاکرات بھارت نے خود معطل کئے اس لئے اب مذاکرات کے لئے اسے ہی پہل کرنی ہوگی، مشیر خارجہ


ویب ڈیسک January 21, 2015
بھارت کی اشتعال انگیزی پربھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، مشیرخارجہ سرتاج عزیز فوٹو: فائل

امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کے لئے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے لیکن بھارت کی اشتعال انگیزی اس کے مذموم مقاصد کو ظاہر کرتی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت اور افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور دوستانہ تعلقات کا قیام پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم سنگ میل ہے، سیکریٹری سطح کے مذاکرات بھارت نے خود معطل کئے اس لئے اب مذاکرات کے لئے اسے ہی پہل کرنی ہوگی، بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ یہ اشتعال انگیزی بھارت کے پاکستان کے حوالے سے مذموم مقاصد کو ظاہر کرتی ہے لیکن ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے اور ایسی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

افغانستان کے حوالے سے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مستقل امن و استحکام یقینی بنانے کے لئے مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے کیونکہ خطے میں امن کے لئے افغانستان میں امن قائم ہونا بہت ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔