نئے بلدیاتی نظام سے سندھ تقسیم نہیں ہوگا وسیم احمد
مخالفت کرنے والے اس نظام کا جائزہ لیں، قوم پرستوں سے ہر جگہ بات چیت کو تیار ہیں.
KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی وسیم احمد نے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام سے سندھ کی تقسیم نہیں ہوگی۔
اس نظام کی مخالفت کرنے والے پہلے اس کا جائزہ لیں اس کے بعد تنقید یا احتجاج کریں۔ ٹنڈوآدم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم قائد تحریک الطاف حسین کے نظریے پرعمل پیرا ہیں، پرویز مشرف دورکے بلدیاتی نظام اورکمشنری نظام کو ملا کر بلدیاتی اداروں کیلیے ایک بہتر نظام دیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ جو قوم پرست اس نئے نظام کی مخالفت کرر ہے ہیں وہ جہاں چاہیں۔
ہم ان سے بات چیت کرنے کو تیارہیں اورانہیں بتائیں گے کہ ماضی میں کراچی،حیدرآباد،سکھر، نواب شاہ،میرپورخاص جہا ں جہاں متحدہ کے ناظمین تھے وہاں بے پناہ ترقی ہوئی اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے تعاون سے تیار کی گئیں ڈاکومینٹری فلم انقلاب کی تقریب رونمائی ہوئی جس کومتحدہ قومی موومنٹ سانگھڑ زون کے سیکڑوں ورکروں نے دیکھا۔