بھوجا ایئر طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ 2 سال 8 ماہ بعد جاری کردی گئی

بھوجا ایئر كا بوئنگ 737 طیارہ 20 اپریل 2012 كو اسلام آباد گرکر تباہ ہوگیاتھا جس میں 130 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے


ویب ڈیسک January 21, 2015
خراب موسم میں لینڈنگ كے دوران طیارے كے پائلٹ نے درست فیصلے نہیں كئے اور نہ ہی اس کی تربیت مکمل تھی، تحقیقاتی رپورٹ فوٹو: فائل

بھوجا ایئر کے طیارے کے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں پائلٹ کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے شعبہ سیفٹی انویسٹی گیشن کی جانب سے حادثے کے 2 سال 8 ماہ بعد جاری کی گئی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ طیارے کا بلیک باکس اور ''وائس ریکارڈر'' ڈی کوڈ کرنے کے بعد بنائی گئی جس میں خراب موسم میں طیارے كی رفتار، اونچائی، انجن كی قوت اور نیچے آنے كی غیر متوازن شرح کو حادثے کی بنیادی وجہ بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم میں لینڈنگ كے دوران طیارے كے پائلٹ نے درست فیصلے نہیں كئے جب كہ پائلٹ سمیت فضائی عملہ طیارے كے خودكار نظام كو چلانے كا مناسب تجربہ نہیں ركھتا تھا اور نہ ہی ان کی تربیت مکمل تھی جس کے باعث المناک حادثہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ بھوجا ایئر كا بوئنگ 737 طیارہ 20 اپریل 2012 كو اسلام آباد ایئرپورٹ كے قریب گرکر تباہ ہوگیا تھا جس میں عملے کے 6 ارکان سمیت 130 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |