خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا

پے اسکیل 5 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5340 سے 14230 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، اعلامیہ


ویب ڈیسک January 21, 2015
پے اسکیل 5 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5340 سے 14230 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، اعلامیہ فوٹو:فائل

خیبر پختونخوا کی حکومت نے پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پے اسکیل 5 تا 9 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 ہزار 340، 10 تا 15 میں 9 ہزار 350 اور پے اسکیل 16 تا 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 14 ہزار 230 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ایکس سروس مین کی تنخواہ میں 4 ہزار 500 اور اسپیشل پولیس فورس کی تنخواہ میں 3 ہزار کا اضافہ کیا گیا جس کا اطلاق جنوری 2015 سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔