بدین حادثات و واقعات میں بچے سمیت2افراد جاں بحق

مختلف حادثات و واقعات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔


Express News Desk October 04, 2012
مختلف حادثات و واقعات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

KARACHI: مختلف حادثات و واقعات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بدین کی تحصیل گولارچی کے گائوں محمد رحیم ملاح میں5سالہ میر محمد ملاح گیسٹرو کے باعث جاں بحق ہو گیا،واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد برساتی پانی کی عدم نکاسی کے باعث علاقے میں مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہے۔

جبکہ ملیریا،گیسٹرو اور دیگر وبائی امراض پھیل رہے ہیں،ضلع انتظامیہ کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا ۔دوسری طرف گائوں لیموں چانڈیو میں20سالہ مسمات عذرا چانڈیو گھر کے قریب واقع تالاب میں ڈوب گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں