صرف آپ سے امید ہے بھارت کے بھکاری کیجریوال کو چندہ دینے لگے

ایک بھکاری نے 5 روپے دیے اور کہا کہ یہ میری طرف سے تھوڑا سا چندہ ہے، کیجریوال


Net News January 22, 2015
بھکاری کی جانب سے چندہ دینے کے واقعے کے بعد اپنے آنسو نہیں روک پایا، سربراہ عام آدمی پارٹی۔ فوٹو: فائل

دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کو انتخابی مہم کیلیے دہلی کے بھکاری بھی چندہ دے رہے ہیں۔

اروند کیجریوال نے فیس بک پر لکھا کہ بھکاریوں کا کہنا ہے کہ انھیں آپ سے ہی امید ہے۔ کیجریوال کے مطابق ٹریفک سگنل پر مجھے ایک بھکاری نے 5 روپے دیے اور کہا کہ یہ میری طرف سے تھوڑا سا چندہ ہے۔ کیجریوال کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد وہ اپنے آنسو نہیں روک پائے اور بھکاری کے دیے 5 روپے اب بھی میری جیب میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔