بشیر قریشی کے قتل کا مقدمہ نا معلوم ملزمان کیخلاف درج
جیے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر خان قریشی کے قتل کا مقدمہ سکرنڈ تھانے پر نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق بشیر قریشی کے بھائی مقصود قریشی نے ایف آئی آر درج کرانے کے لیے درخواست دی تھی، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب جسقم نے درج کی گئی ایف آئی آر کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ جسقم کے مرکزی رہنماء سرفراز میمن کے مطابق 15 اکتوبر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوابشاہ کے ذریعے مقدمہ درج کرایا جائے گا۔