کرک میں 2 مسافر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق10 زخمی

حادثہ سڑک پر بارش اور برفباری کے باعث ہونے والی پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، پولیس


ویب ڈیسک January 22, 2015
زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ فوٹو: فائل

جی ٹی روڈ پر 2 مسافر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرک میں داؤد شاہ چوک کے قریب زاڑہ کندہ کے مقام پر جی ٹی روڈ پر پشاور جانے والی وین سڑک پر پھسلن کی وجہ سے مقامی بس اڈے سے نکلنے والی وین سے آپس میں ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو بانڈہ داؤد شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مزید 2 زخمی دم توڑ گئے۔ زخمیوں میں سے مزید کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے حاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔