بینکوں کا عملہ اور اسٹورز ملازمین گروہ میں شامل ہیں

ملزمان انتہائی منظم ہیں،برانڈڈ شاپس کے کیشیئرز بھی شامل ہیں،انسپکٹر منیر۔


Staff Reporter October 04, 2012
ملزمان انتہائی منظم ہیں،برانڈڈ شاپس کے کیشیئرز بھی شامل ہیں،انسپکٹر منیر۔ فوٹو: فائل

ملزمان کا گروہ انتہائی منظم ہے جس میں مختلف بینکوں کا عملہ اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز کے ملازمین بھی شامل ہیں ۔

یہ بات ایس آئی یو کے انسپکٹر منیر نے ایکسپریس کو بتائی ، انھوں نے بتایا کہ ملزمان کا گروہ انتہائی منظم ہے ، ملزمان کے گروہ میں مختلف ڈپارٹمنٹل اسٹورز ، شاپنگ سینٹروں میں قائم برانڈڈ شاپس کے کیشیئر بھی شامل ہیں جبکہ مختلف بینکوں کے ملازمین بھی گروہ کا حصہ ہیں ، انسپکٹر منیر کا کہنا تھا کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے ۔

متعدد مرتبہ کریڈٹ کارڈ چارج بھی نہیں ہوتے تھے جس پر ملزمان مختلف حیلے بہانے بنا کر شاپنگ سینٹروں سے نکل جاتے تھے ، انھوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں اور جلد ہی انھیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں