وزیراعظم کا پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

پٹرول کی فراہمی بلاتعطل یقینی بنانےکیلیےوزارتیں کردارادا کریں اورمیڈیا پربھی بحران کا تاثرزائل کیا جائے،وزیراعظم


ویب ڈیسک January 22, 2015
عوام کو مشکل میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے،وزیراعظم کی ہدایت۔ فوٹو:پی آئی ڈی /فائل

لاہور:

وزیراعظم نواز شریف نے پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی فراہمی بلاتعطل یقینی بنانے کے لئے متعلقہ وزارتیں اپنا کردار ادا کریں۔


وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرول بحران سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیٹرول کی آئندہ 2 ماہ کے لیے طلب اور رسد کے امور پرغور کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ عوام کو پیٹرول کی قلت کی کوئی شکایت نہیں ملنی چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پٹرول کی فراہمی بلاتعطل یقینی بنانےکیلیےوزارتیں رابطوں اورتعاون کو موثربنائیں اورمیڈیا پر بھی پیٹرول کی قلت کا تاثر زائل کیا جائے۔ وزیراعظم نے حکم دیا کہ عوام کو مشکل میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے اور ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائے جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |