ابھی تو ردعمل شروع ہوا ہے

حکومت نے جلد پیٹرول بحران پر قابو پانے کی کوشش نہ کی تو پھر وہ دن دور نہیں جب ہر پیٹرول پمپ پہ دھرنا ہوگا۔


سدرہ ایاز January 22, 2015
حکومت نے جلد پیٹرول بحران پر قابو پانے کی کوشش نہ کی تو پھر وہ دن دور نہیں جب ہر پیٹرول پمپ پہ دھرنا ہوگا.

بجلی، پانی اور گیس کی قلت کے بعد پاکستانی عوام کو اب پیڑول کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ مسئلے مسائل، قلت، بحران کے الفاظ بحیثیت زندہ قوم ہمارے لئے کچھ نئے نہیں ہیں، جیسے تیسے گزارا ہو ہی جاتا ہے، لیکن آئے روز سی این جی کی بندش کے بعد پیٹرول کی قلت نے لوگوں کی تیز رفتار زندگی کو اچانک بریک لگا دیا ہے۔


ایک طرف لوگ گھنٹوں پیٹرول کی لائینوں میں کھڑے ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں، تو دوسری جانب پاکستانی عوام بلخصوص منچلے نوجوانوں نے پیٹرول کی قلت میں بھی طنز و مزح اور تفریح کا عنصر ڈھونڈ نکالا ہے اور اس سلسلے میں سوشل میڈیا کا کردار بے حد اہم ہے۔ فیس بک پر مختلف تصویریں، ویڈیوز اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیک کی روایت نے پاکستان میں حالیہ پیٹرول بحران کو بے پناہ مقبولیت بخشی ہے۔


یقین نہیں آتا تو جناب خود ہی لوگوں کا ردعمل دیکھ لیجئے۔










https://twitter.com/MunirTanya/status/557234919618125824

https://twitter.com/mumairdabeer/status/558179912448626688

https://twitter.com/sadaf_Ary/status/557889967863918592









https://twitter.com/Aabekosar/status/558009518269792256

صرف یہی نہیں بلکہ جن لوگوں کو نایاب پیٹرول مل گیا انہوں نے کچھ اس طرح اپنی خوشی کا اظہار کیا۔



ایک اور نئے انداز میں۔



فوٹو؛ فیس بک



فوٹو؛ فیس بک



فوٹو؛ کامیڈیئن ارسلان فیس بک پیج


ابھی تو ردعمل شروع ہوا ہے، اگر حکومت نے جلد پیٹرول بحران پر قابو پانے کی کوشش نہ کی تو پھر وہ دن دور نہیں جب جینا ہوگا مرنا ہوگا، ہر پیٹرول پمپ پہ دھرنا ہوگا۔


نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں