سکھوں کی درخواست پر جان کیری کی اعلی امریکی عدالت میں طلبی

امریکی محکمہ خارجہ نے بھارتی حکمراں جماعت کے مسلح ونگ آرایس ایس کو اب تک دہشتگرد تنظیم قرارنہیں دیا، درخواست


ویب ڈیسک January 22, 2015
بھارتی حکمراں جماعت کا مسلح ونگ آرایس ایس لوگوں کوزبردستی ہندو مذہب اپنانے پرمجبورکررہا ہے،درخواست میں موقف۔ فوٹو: فائل

سکھ کمیونٹی نے بھارتی حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے مسلح ونگ آر ایس ایس کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے لئے اعلی عدالت میں درخواست دائر کردی جبکہ عدالت نے امریکی وزیر خارجہ کو طلب کرلیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں مقیم سکھوں کی تنظیم "سکھ فار جسٹس" کی جانب سے اعلی امریکی عدالت میں آر ایس ایس کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے متعلق درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مسلح ونگ راشٹریا سیوک سنگھ (آر ایس ایس) متعدد پرتشدد واقعات میں ملوث ہے اور حکمراں جماعت کی جانب اسے تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ 26 صفحات پر مشتمل شکایتی درخواست میں عدالت کو بتایا گیا آر ایس ایس نے ملک بھر میں مختلف مذاہب کے لوگوں کو زبردستی ہندو مذہب اپنانے پر مجبور کرنے کی مہم جاری کررکھی ہے جب کہ اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کو بزریعہ درخواست گزشتہ ماہ بھی آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔


اس موقع پر عدالت نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کو طلب کرتے ہوئے 60 روز میں جواب مانگ لیا جب کہ عدالت نے گزشتہ ماہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا استثنی بھی کالعدم قرار دے دیا تھا۔ دوسری جانب سکھ فار جسٹس کے وکیل کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی جانب سے آر ایس ایس کو دہشتگرد تنظیم قرار نہ دیئے جانے کے بعد عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ امریکی عدالت کی جانب سے سکھ کمیونٹی کی درخواست پر اس موقع پر سماعت کی جارہی ہے کہ جب بھارت میں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منایا جائے گا اور اس میں امریکی صدر بارک اوباما مہمان خصوصی ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |