پاکستان میں کم سرمائے سے فلمیں بنانے کا رجحان بڑھنے لگا

22 کروڑ سے بنی فلم ’’سلطنت ‘‘ کامیاب نہ ہوئی جب کہ کم سرمائے سے بئی فلمں وار اور نامعلوم افراد اچھا بزنس کر گئیں


Pervaiz Mazhar January 23, 2015
’’نامعلوم افراد‘‘ نے17کرورڑ کا بزنس کرکے ثابت کردیا فلم اچھی ہوتو لوگ دیکھنے ضرور آتے ہیں۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پاکستان میں بڑے بجٹ کی فلمیں بنانے کا رجحان اب تقریباً ختم ہوچکا ہے کیونکہ بڑے سرمایہ سے بننے والی فلمیں سرمایہ واپس لانے میں کامیاب نہیں ہورہی ہیں۔

پاکستان میں بننے والی فلم ''سلطنت'' بڑے بجٹ کی وہ فلم تھی جس پر 22 کرورڑ روپے لاگت آئی تھی اور یہ فلم دبئی اور دیگر ممالک میں بنائی گئی تھی ،اس فلم سے بہت سی توقعات وابستہ تھیں لیکن بڑے سرمائے سے بننے والی یہ فلم بہت زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہوئی اس فلم کے کامیاب نہ ہونے کے وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ سنیما مالکان نے اس فلم کی نمائش میں بہت سی رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی، بہت سے سنیماؤں پر یہ فلم دکھائی نہ جاسکی۔

بہر حال ان دنوں پاکستان میں بنائی جانے والی بیشتر فلمیں کم بجٹ کو مد نظر رکھ کر بنائی جارہی ہیں تاکہ ان فلموں میں لگا ہوا سرمایہ ضایع نہ ہو اور واپس آجائے۔ دوسری طرف سلطنت کی نسبت کم بجٹ پر بننے والی گزشتہ سال ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم''وار'' نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی، وار نے پاکستان بھر میں22کرورڑ کا ریکارڈ بزنس کیا۔ بقر عید پر ریلیز ہونے والی ''نامعلوم افراد'' پاکستان کی دوسری فلم ہے جس نے پاکستان میں17کرورڑ کا بزنس کرکے ثابت کردیا فلم اچھی ہوتو لوگ فلم دیکھنے ضرور آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں