انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا

بچوں کو حفاظتی خوراک پلانے کے لیے رضاکاروں کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔


Staff Reporter January 23, 2015
شہرکی انتہائی حساس 11یونین کونسلوں کل سے پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیںگے۔ فوٹو: فائل

کراچی میں انسداد پولیو مہم کادوسرا مرحلہ آج(جمعہ) سے شروع ہوگا، دوسرے مرحلے میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم ضلع وسطی اور جنوبی میں شروع کی جائیگی جہاں بچوں کو حفاظتی خوراک پلانے کے لیے رضاکاروں کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اوران کی حفاظت کیلیے سیکیورٹی کے بھی موثراقدامات کرلیے گئے ہیں۔

قائم مقام ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی نے بتایا 3 اضلاع میں مہم مکمل کرلی گئی، کل سے کراچی کی 11حساس یونین کونسلوں میں پولیو انجکشن اور ویکسین مہم بھی شروع کی جائیگی، صوبائی ٹیکہ جات پروگرام کی ڈپٹی مینیجر ڈاکٹر درناز جمال مطابق دوسرے مرحلے میں ضلع جنوبی اور ضلع وسطی میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع کی جائیگی، شہرکی انتہائی حساس 11یونین کونسلوں کل سے پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیںگے، دریں اثنا کمشنر کراچی کی سربراہی میں جمعرات کو پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں