حکومت بلوچستان کے مسائل کے حل کیلیے عملی اقدامات کرے

آئینی خودمختاری اور مکمل جمہوری حقوق ہی عوام کو مطمئن کرسکیں گے، ثروت اعجاز قادری.


Staff Reporter October 04, 2012
آئینی خودمختاری اور مکمل جمہوری حقوق ہی عوام کو مطمئن کرسکیں گے، ثروت اعجاز قادری. فوٹو ایکسپریس

سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی آئینی خود مختاری اور مکمل جمہوری حقوق ہی عوام کو مطمئن کرسکیں گے۔

بلوچ عوام کا احساس محرومی ختم کرکے ہی بلوچستان میں معاشی و سیاسی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، بلوچستان کی خوشحالی ہی آئندہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو شریک کرنے کا جواز بنے گی، حکومت بلوچستان کے مسائل کے حل کیلیے عملی اقدامات کرے اور مکمل صوبائی خود مختاری کے ساتھ سیاسی قیادتوں کو مواقع فراہم کیے جائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر بلوچستان سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بلوچستان کے معدنی وسائل کو بلوچستان پر خرچ کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت سیاسی مذہبی اور قوم پرست قیادتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور اس میں ایک ایسا متفقہ و مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے جو کہ بلوچستان کی قیادت اور عوام کو قابل قبول ہو، انھوں نے کہا کہ حکومت کی آئینی اور جمہوری ذمے داری ہے کہ وہ بلوچ عوام کی احساس محرومی کے خاتمے کیلیے ہر ممکن کوشش کرے، ثروت اعجاز قادری نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کے اس بیان کا خیرمقدم کیا کہ بلوچستان کا جو بھی سیاسی حل نکلے گا پاک فوج اس کی حمایت کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں