ایس ایچ او ماڑی پور کی ضمانت منظور33 بھارتی ماہی گیر جیل روانہ
پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں ملوث گرفتار 33بھارتی ماہی گیروں کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عبداللہ چنہ نے قتل ، کار سرکار میں مداخلت اور اقدام قتل کے الزامات میں ملوث ماڑی پور کے ایس ایچ او شفیق تنولی کی ایک لاکھ روپے کی عبوری ضمانت 8 اکتوبر تک منظور کرلی ہے۔
استغاثہ کے مطابق عدالت نے علی حسن بروہی کو ضمانت کی منظوری کے بعد محفوظ مقام پر پہنچانے کا حکم دیا تھا، ڈپٹی ناظر کی موجودگی میں ایس ایچ او شفیق تنولی اور دیگر پولیس اہلکاروں نے ماڑی پور میں ان پر فائرنگ کردی تھی جس سے ایک گارڈ ہلاک اور عملہ زخمی ہوگیا تھا،عدالت مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ڈی آئی جی کو تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔
بدھ کو ایس ایچ او شفیق تنولی عبوری ضمانت کیلیے فاضل عدالت میں پیش ہوئے ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں مقتول کے نام کا اندراج نہیں ہے جبکہ اس نوعیت کی ایف آئی آر پہلے درج کی جاچکی ہے عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرکے وکیل سرکار کو طلب کرلیا ہے،دریں اثنا جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں ملوث گرفتار 33بھارتی ماہی گیروں کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔