سپرہائی وے پر مویشی منڈی کا باقاعدہ افتتاح

منڈی میں 35ہزار جانور لائے جا چکے،مزید جانوروںکی آمد کا سلسلہ بھی جاری۔


Staff Reporter October 04, 2012
چند روز میں منڈی میں جانوروں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زیادہ پہنچنے کی توقع. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

سپر ہائی وے پر قائم کی جانے والی مویشی منڈی کا باقاعدہافتتاح بکرے کا صدقہ دیکر کر دیا گیا۔

منڈی میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،800ایکڑ رقبے پر قائم کی جانیوالی مویشی منڈی میں بدھ کی شام صدقے کا بکرا کاٹ کر اس کا گوشت غریبوں میں تقسیم کر دیا گیا، عید قرباں کیلیے مویشی منڈی میں ٹھٹھہ، کنری، بدین میر پور خاص، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، سمیت چھوٹے بڑے شہروں سے35ہزار جانور لائے جا چکے ہیں جبکہ جانوروں کے لائے جانے کا سلسلہ بدستور تیزی سے جاری ہے جبکہ متعدد سرمائے دار شہر میں قائم فارم ہائوس میں پہلے سے ہزاروں کی تعداد میں جانور لا چکے ہیں۔

جو گزشتہ ایک سال سے جمع کیے جا رہے تھے جو عید قرباں سے15روز قبل مویشی منڈی میں نمائش کیلیے لائے جائیں گے ،منڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زیادہ پہنچنے کی توقع ہے، منڈی میں عام جانوروں کیلیے 21جبکہ6وی آئی پی بلاک بنائے گئے ہیں، منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات ملیر کنٹونمنٹ کے تعاون سے کیے جائیں گے، منڈی کی سیکیورٹی کیلیے پولیس، رینجرز کے علاوہ مقامی رضا کار بھی ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں۔

جبکہ سپر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی قائم رکھنے کیلیے شہری حکومت کے سٹی وارڈنز بھی تعینات کیے جا رہے ہیں،منڈی انتظامیہ کے مطابق چالیس سے زائد ریمپ قائم کیے گئے ہیں تاکہ جانور بغیر کسی تکلیف کے مقررہ مقام پر اتارے جا سکے،منڈی میں8خارجی اور داخلی راستوں پر سی سی کیمرے نصب کرنے کے علاوہ پارکنگ ایریا میں بھی چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کیلیے کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |