کوئٹہ میں شرپسندوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا

دھماکے سے ٹریک کو ایک فٹ نقصان پہنچا جبکہ جعفر ایکسپریس کا انجن بھی معمولی متاثر ہوا، ڈی ایس ریلوے


ویب ڈیسک January 23, 2015
دھماکے سے ٹریک کو ایک فٹ نقصان پہنچا جبکہ جعفر ایکسپریس کا انجن بھی معمولی متاثر ہوا، ڈی ایس ریلوے ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI:

تیرہ میل میں نامعلوم مسلح افرد نے دھماکہ خیز مواد سے ریلوے ٹریک اڑا دیا جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو نقصان پہنچا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے ٹریک پر نصب دھماکہ خیز مواد کو اس وقت اڑایا گیا جب جعفر ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی ، دھماکے سے ٹرین کے آئل ٹینک کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 3 ہزار لیٹر ڈیزل ضائع ہوگیا ۔ ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں جس کے بعد کوئٹہ آنے اور جانے والی ٹرینوں کو راستے میں ہی روک دیا گیا جبکہ ڈی ایس ریلوے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دھماکے کی جگہ کا معائنہ بھی کیا۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے ریلوے ٹریک پر ریمورٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے ٹریک کو ایک فٹ نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کچھ دیر میں کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تخریب کاری کے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں جس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں