بااختیار جوڈیشل کمیشن بن جائے تو اسمبلیوں میں چلے جائیں گے عمران خان

حکومت انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمزور جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتی ہے، چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک January 23, 2015
حکومت کی اس لئے حمایت کی کہ یہ نہ کہا جائے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری وجہ سے کوئی رکاوٹ ہے، عمران خان۔ فوٹو: آغا مہروز/ایکسپریس/فائل

KARACHI:

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابی دھاندلی سے متعلق حکومت کمزور جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتی ہے اس لئے بااختیار کمیشن کے قیام تک اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے۔


سعودی عرب کے شہر جدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوتا اس لئے دوخاندانوں نے باریاں بانٹ رکھی ہیں، آزاد عدلیہ کے بغیر شفاف انتخابات ممکن نہیں اور موجودہ حکومت انتخابی دھاندلی کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں اس لئے حکومت کمزور جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتی ہے تاہم بااختیار جوڈیشل کمیشن کے قیام تک اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد حکومت کی اس لئے حمایت کی کہ یہ نہ کہا جائے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری وجہ سے کوئی رکاوٹ ہے جب کہ اس سے قبل کچھ بھی ہوتا تھا تو دھرنے کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا تھا اور اب تو دھرنا بھی نہیں ہے تو پیٹرول بحران کیسے پیدا ہوگیا اور اس پر سرچارج کیوں لگا دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں