عمران خان خدا کے گھر میں اپنے لئے سچ بولنے کی دعا کریں پرویز رشید

نہ جانے فوجی عدالتوں کی مخالفت کرنے والے دہشت گردوں کو نیست ونابود کرنے کی دعا کب مانگیں گے، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک January 23, 2015
انتخابات کو 70 ہزار مبصرین نے شفاف قرار دیا اس لئے عمران خان بھی اسے تسلیم کر لیں،پرویزرشید فوٹو: فائل

SHAHDADKOT: وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے ہیں اس لئے عبادت پر دھیان دیں اور خدا کے گھر میں اپنے لئے سچ بولنے کی دعا کریں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان عمرہ کرکے بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آئے، انتخابات کو 70 ہزار مبصرین نے شفاف قرار دیا اس لئے عمران خان بھی اسے تسلیم کر لیں اور خدا کے گھر میں اپنے لئے سچ بولنے کی دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کے قیام کی بات کرتے ہیں تو کمیشن کے دائرہ کار میں لفظ منظم دھاندلی شامل کرنے سے کیوں گھبراتے ہیں اور نہ جانے فوجی عدالتوں کی مخالفت کرنے والے دہشت گردوں کو نیست ونابود کرنے کی دعا کب مانگیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں