خود کو سپر اسٹار کے بجائے ایک اداکار کہلوانا پسند کروں گا اکشے کمار

ہرفلم میں کچھ مختلف کرنا چاہتا ہوں اور نہیں چاہتا مجھے صرف ایکشن اورکامیڈی فلم میں ہی کاسٹ کیا جائے،کھلاڑیوں کے کھلاڑی


ویب ڈیسک January 23, 2015
سال بھر میں ایک ہی فلم کرتا ہوں اور وہ بھی اس صورت میں کہ جب اسکرپٹ پسند آ جائے۔ ، اکشے کمار۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ خود کو سپر اسٹار کے بجائے ایک اداکار کہلوانا زیادہ پسند کروں گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار کا کہنا تھا کہ میں سپر اسٹار کا خطاب حاصل کرنے کے لئے فلم انڈسٹری میں نہیں ہوں، خود کو ایک سپر اسٹار کے بجائے اداکار کہلوانا پسند کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہر وہ چیز کرتا ہوں جسے میں سمجھتا ہوں کہ میں یہ نہیں کر سکتا، سال بھر میں ایک ہی فلم کرتا ہوں اور وہ بھی اس صورت میں کہ جب اسکرپٹ پسند آ جائے۔

اکشے کمار نے کہا کہ فلم 'برادرز' میں کام کیا جو مارشل آرٹس سے متعلق تھی جب کہ 'گبر' میں اداکاری کی جو کہ ایک مختلف فلم تھی، ایک اداکار کی حیثیت سے ہر فلم میں کچھ مختلف کرنا چاہتا ہوں اور نہیں چاہتا کہ مجھے صرف ایکشن اور کامیڈی فلموں میں ہی کاسٹ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں