بھارت میں عدالتی احاطے میں بم دھماکا پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاکمتعدد زخمی

بم دھماکا بہار کے شہر آراہ میں شہری عدالت کے احاطے میں کروڈ بم کے ذریعے کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک January 23, 2015
بم دھماکا بہار کے شہر آراہ میں شہری عدالت کے احاطے میں کروڈ بم کے ذریعے کیا گیا،پولیس فوٹو: فائل

بھارتی ریاست بہار کے عدالتی احاطے میں بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور خاتون ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بم دھماکا ریاست بہار کے شہر آراہ میں عدالت کے احاطے میں ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور خاتون ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا کروڈ بم کے ذریعے کیا گیا جس میں عدالت کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں