لاہور ہائی کورٹ میں کم سن طلبا پر پولیس تشدد کے خلاف درخواست دائر

معصوم بچوں پر تشدد آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے، این جی او کی درخواست کا متن


ویب ڈیسک January 23, 2015
آئی جی پنجاب پولیس کو بچوں پر تشدد کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے، درخواست گزار فوٹو: فائل

ہائی کورٹ میں اسکول کے کم سن طلبا پر پولیس تشدد کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

کم سن طلبا پر پولیس تشدد کے خلاف این جی او کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معصوم بچوں پر تشدد آئین اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے لہٰذا عدالت عالیہ سے استدعا کی جاتی ہے کہ وہ آئی جی پنجاب پولیس کو بچوں پر تشدد کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرسٹ اسکول کو انتظامیہ کے حوالے کئے جانے کے خلاف والدین کے ہمراہ احتجاج کرنے والے معصوم طالب علموں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد کمسن طالب علم زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں