کرکٹر عمر اکمل ان دنوں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں اور خود کو عظیم کھلاڑی ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
قصہ کچھ یوں ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو جہاں اپنے کھیل کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں وہیں اپنے ہیئراسٹائل میں بھی کسی سے پیچھے نہیں، رونالڈو کے بال دیکھ کر لگتا ہے کہ کسی آرٹسٹ نے ان کے سر پرکمال فن کا مظاہرکیا ہے اور ان کا یہ اسٹائل کافی مشہور بھی ہے جس کی کاپی اکثرنوجوان کرتے نظرآتے ہیں ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل بھی کسی سے پیچھے نہیں اورموصوف آج کل کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہی کی طرح ہیئراسٹائل بنائے نظر آتے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو کی طرح عمر اکمل نے بھی اپنے کان کے اوپری حصے کی طرف سر پر وی شکل بنائی ہے جس سے وہ ہوبہو رونالڈو کے مشابہہ نظر آرہے ہیں۔
خیر کاپی کرنا کوئی بری بات نہیں اور وہ بھی دنیائے فٹ بال کے ایک عظیم کھلاڑی کی لیکن عمراکمل کو صرف ایک ہی مشورہ ہے کہ وہ کرکٹ کے میدان میں بھی اسی کارکردگی کا مظاہرہ کریں جس طرح رونالڈو فٹبال کے گراؤنڈ میں کرتے نظرآتے ہیں۔