نیپرا نے ’’کے الیکٹرک‘‘ پرایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا

نیپرا نے’’کے الیکٹرک‘‘ کو صارفین سے میٹر رینٹ کی مد میں لئے جانے والے چارجز کوغیر قانونی قراردیتے ہوئے جرمانہ عائد کیا


ویب ڈیسک January 23, 2015
کے الیکٹرک منظور شدہ ٹیرف کے علاوہ کسی بھی مد میں صارفین سے اضافی پیسے وصول کرنے کی مجاز نہیں، نیپرا فوٹو: فائل

PESHAWAR: نیپرا نے ''کے الیکٹرک'' کو صارفین سے میٹر رینٹ کی مد میں لئے جانے والے چارجز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے ساڑھے 7 روپے فی صارف میٹر رینٹ لیا جانا غیر قانونی ہے، کے الیکٹرک کو ملٹی ایئر ٹیرف جاری کیا گیا تھا جس کے تحت کمپنی منظور شدہ ٹیرف کے علاوہ کسی بھی مد میں صارفین سے اضافی پیسے وصول کرنے کی مجاز نہیں۔ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو اب تک لیا گیا تمام میٹر رینٹ صارفین کو واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس پر قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں