پشاور میں 25 جنوری کو موٹرسائیکل چلانے پر پابندی لگادی گئی

پابندی انسداد پولیو مہم کےد وران سکیورٹی خدشات کے باعث لگائی گئی ہے، ڈی سی او


ویب ڈیسک January 23, 2015
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی سی او پشاور، فوٹو:فائل

ضلعی انتظامیہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران 25 جنوری کو شہر بھر میں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی لگادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق پشاور شہر میں 25 جنوری بروز اتوار کو موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ڈی سی او پشاور ظہیر اسلام کے مطابق موٹرسائیکل چلانے پر پابندی انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی خدشات کی بنا پر عائد کی گئی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پشاور میں پولیو مہم کے دوران کئی بار پولیو ٹیموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ اس دوران کئی رضا کار اور اہلکار جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں