پرویز مشرف نے سعودی عرب جانے کیلئے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرادی

پرویز مشرف شاہ عبداللہ کے انتقال پر شاہی خاندان سے ذاتی طور پر تعزیت کرنے کیلئے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں،وکیل سابق صدر


ویب ڈیسک January 23, 2015
امید ہے کہ سابق صدر کو سعودی عرب جانے کی اجازت دے دی جائے گی،وکیل پرویزمشرف، فوٹو:فائل

سابق صدر پرویزمشرف نے سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے وزارت داخلہ سے سعودی عرب جانے کی اجازت مانگ لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ کے انتقال پر شاہی خاندان سے ذاتی طور پر تعزیت کے لیے سعودی عرب جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے لیے انہوں نے باضابطہ درخواست وزارت داخلہ میں جمع کرادی ہے۔ سابق صدر کے وکیل فیصل چوہدری کے مطابق وزارت داخلہ کو بھیجی گئی درخواست میں پرویز مشرف کا نام ایک دن کے لیے ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی گئی ہے جس پر امید ہے کہ سابق صدر کو سعودی عرب جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں