ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا ایک بار پھر مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کا مطالبہ
لال مسجد خود کش حملہ آوروں اور دہشت گردوں کی آماجگاہ ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ایک بار پھرمولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لال مسجد دہشت گردوں کی آماجگاہ ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لال مسجد خود کش حملہ آوروں اور دہشت گردوں کی آماجگاہ ہے جب کہ واہ کینٹ میں خود کش کرنے والا دہشت گرد بھی لال مسجد کا ہی طالب علم تھا اور واویلا کرنے والے بتائیں کہ مسجدمیں دہشت گردوں کی سرپرستی کا کیا جواب ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ لال مسجدکے خطیب مولانا عبدالعزیز کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔