سیکیورٹی مسائل پر حساس یوسیز میں پولیو مہم شروع نہ کی جاسکی
11حساس یونین کونسلوں میں آج سے شروع کی جانیوالی مہم اب 27جنوری سے شروع کی جائیگی،
کراچی میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے میںبھی رضاکاروں کوسیکیورٹی کے مسائل درپیش ہیں جس کے نتیجے میں بیشتر یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع نہیں ہوسکی۔
11حساس یونین کونسلوں میں آج سے شروع کی جانیوالی مہم اب 27جنوری سے شروع کی جائیگی، انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دوسرے مرحلے کے ابتدا میں ضلع جنوبی اور ضلع وسطی میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم پہلے روز جاری رہی تاہم سیکیورٹی نہ ملنے کے باعث نارتھ کراچی کی یوسی 1،2،8،9اور 13 سے ٹیمیں واپس چلی گئیں۔
علاوہ ازیں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی 11ہائی رسک یوسیز میں 27سے 30جنوری کے دوران 5 سال تک کے 2لاکھ 16ہزار807 بچوں کو گھر گھر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے، 27جنوری سے 4روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 11ہائی رسک یوسیز میں 1375 پولیس اہلکار اوررینجرز کے 173 جوان سیکیورٹی پر مامور ہوں گے،مہم میں709موبائل ٹیمیں 150ایریا انچارجز اور 27یوسی ایم اوز ملا کر کل 883 پولیو ورکرز اینڈ سپروائزر حصہ لینگے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے انسداد پولیو کے سلسلے میں سیکریٹری صحت ، کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس پر مشتمل اعلیٰ سطح کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا ، کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ11 ہائی رسک یوسیزمیں چکرا گوٹھ، ریڑھی گوٹھ، مظفر آباد کالونی، مسلم آباد، فردوس کالونی نمبر 2، گجرو 4(زون اے) گجرو 4(زون بی) گجرو 4(زون سی ) گجرو 4(زون ڈی ) گجرو 4(زون ای) سونگل 5، منگھوپیر 8، چشتی نگر 7، اسلامیہ کالونی 9، اتحاد کالونی 2کی یوسیز شامل ہیں۔